بیجنگ(شِنہوا) چین کی زرعی پیداوار کی تھوک قیمتوں میں 28 جولائی سے 3 اگست تک کے ہفتے کے دوران اضافہ ہواہے۔ وزارت زراعت ودیہی امور کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران، ملک کی زرعی پیداوار کی تھوک قیمت کا اشاریہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.01 پوائنٹ اضافے سے 118.25 پر رہا اور اس میں گزشتہ سال سے 5.08 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔
گوشت کی اوسط تھوک قیمت میں ہفتے میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد کمی ہوئی۔ انڈوں کی قیمت میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 5.1 فیصد اور گزشتہ سال سے 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں، 19 سبزیوں کی اوسط تھوک قیمت ہفتہ وار بنیادوں پر 1.4 فیصد کم اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہوئی۔