• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں100 سالہ مریض کوویڈ-19 سے صحت یاب ہو گیاتازترین

January 05, 2023

ہیفے(شِنہوا) چین میں 11 دن کے طبی علاج کے بعد، ایک 100 سالہ مریض کوویڈ-19 سے صحت یاب ہو گیا جسے مشرقی صوبے آنہوئی میں بدھ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

 تیان نامی 100سالہ شخص اسپتال میں ڈسچارج کے معیار پر پورا اترنے والا کوویڈ-19 کا سب سے عمر رسیدہ مریض ہے۔ تین دن تک بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد اسے 25 دسمبر کو آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے کے آنہوئی پبلک ہیلتھ کلینیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ داخلے کے بعد، تیان کا کوویڈ-19 کا نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آیا تھا۔

مریض کودیکھنے والے ڈاکٹریان چھنگ کا کہنا ہے کہ مریض کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاوہ، دل اورگردوں کاعارضہ  اور ہائپوپروٹینیمیا بھی لاحق تھا۔

خوش قسمتی سے، تیان کو کوویڈ-19 کی ویکسین لگ چکی تھی اور اس کے اہل خانہ نے اس میں سینے کی جکڑن یا دمہ جیسی سنگین علامات کا انتظار کیے بغیر بروقت اسپتال داخل کرادیا تھا۔