• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں1کروڑ 15لاکھ سے زیادہ لوگوں نے طبی بیمہ سے مالی فائدہ حاصل کیاتازترین

April 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً1کروڑ 15لاکھ 60ہزار شہری اور دیہی باشندوں نے  بڑی بیماریوں کے علاج معالجے کے لیے انشورنس سے فائدہ حاصل کیا، جس سے فی کس7ہزار924 یوآن(تقریباً1ہزار117ڈالر) کا مالی بوجھ کم ہوا۔

نیشنل  ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین میں طبی اخراجات کی صورت میں عوام کا معاشی بوجھ  کم کرنے کے لیے بنیادی طبی بیمہ، بڑی بیماریوں کا بیمہ اور طبی امداد پر مشتمل حفظان صحت کا  تین درجاتی  نظام قائم ہے۔ 

بنیادی طبی بیمہ کے تحت  تقریباً 1 ارب افراد بھی بڑے امراض کی بیمہ کے تحت شمار ہوتے ہیں جنہیں اضافی فیسوں سے استثنی دیا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں اس وقت کسی مخصوص علاقے میں بڑی بیماریوں کے بیمہ کے لیے کم از کم ادائیگی کا معیار مقامی باشندوں کی گزشتہ سال کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی کے 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور معاوضے کی شرح ان کے علاج معالجے کے بل کے 60 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے۔