جینان(شِنہوا) چین میں 2023 میں رضاکارانہ خون کے عطیات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے دوران 1کروڑ69لاکھ90ہزار خون کے عطیات دیے گئے جن کی تعداد گزشتہ سال سے5.9 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ روز منائے جانے والے عطیہ خون کے عالمی دن کے موقع پر قومی صحت کمیشن کی جانب سے یہ اعداد و شمار مشرقی صوبے شانڈونگ کے دارالحکومت جینان میں منعقدہ قومی تقریب میں جاری کیے گئے۔
چین میں طبی لحاظ سے استعمال ہونے والے خون کا بنیادی ذریعہ رضاکارانہ خون کے عطیات ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رضاکارانہ خون کے عطیہ کی تعداد، خون کے معیار اور حفاظت کی سطح اور طبی خون کے استعمال کے معیار کے لحاظ سے چین دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔
تاہم، مشرقی صوبے جیانگ سو سے تعلق رکھنے والے ماہر ہیماٹولوجسٹ وو ڈیپی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو خون کی طلب اور رسد میں عدم توازن کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کی گروپس اور سیزن کے لحاظ سے کمی کو دور کرنا ضروری ہے۔