بیجنگ(شِنہوا)چین میں2024 کی پہلی سہ ماہی میں سفری دوروں میں اضافے کے بعد کروز شپ ٹرانسپورٹ مارکیٹ میں مستحکم بحالی کا امکان ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کروزکے ذریعے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد 1لاکھ 90ہزار سے زیادہ رہی، جوگزشتہ مکمل سال کے ایک لاکھ 7ہزار سفری دوروں سے زیادہ ہے۔
2024 کے آغاز سے 21 بین الاقوامی کروزجہاز چین کی ملکی بندرگاہوں کے درمیان چل رہے ہیں جن میں کچھ جاپان، جنوبی کوریا اور ویتنام کے درمیان روٹس بھی شامل ہیں۔
ایڈورا میجک سٹی کے نام سے چین کے پہلے ملکی ساختہ کروزجہازنے رواں سال جنوری میں سات دن اور چھ راتوں پر محیط اپنا1ہزار119ناٹیکل میل کا پہلا تجارتی سفرمکمل کیا تھا۔