بیجنگ(شِنہوا) چین کے طبی اورحفظان صحت کےاداروں میں2025 تک روایتی چینی ادویات( ٹی سی ایم)کے معالجین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوزکر جائے گی۔
روایتی چینی طب کے قومی ادارےکی طرف سے جاری منصوبے کے مطابق روایتی چینی ادویات کی حفظان صحت خدمات کی افرادی قوت میں بتدریج اضافہ ہو گاجس سےعوام کی ضروریات بنیادی طور پر اس وقت تک پوری ہو جائیں گی۔ منصوبے میں کہا گیا ہےکہ روایتی چینی ادویات پریکٹس کرنے والے معالجین کی تعداد 2025 تک ہر 1ہزار افراد میں 0.62 ہوجائے گی،اوراعلیٰ صلاحیت کے حامل روایتی چینی ادویات کے پیشہ ور افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ منصوبے کے مطابق،2025 تک شہری علاقوں میں تمام مراکز صحت اور دیہی علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ گاؤں کی سطح کے کلینکس میں روایتی چینی ادویات کی خدمات موجود ہوں گی۔