بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ایک نئے میگا فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے جو صاف توانائی کی ترقی کے فروغ کے لئے ملک کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
لیانگ شان یی خود اختیار پریفیکچر میں 3 ہزار 200اور 4 ہزار200 میٹرز کے درمیان بلندی پر واقع ژ الا شان فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن میں 11 لاکھ 70 ہزار کلو واٹ کی نصب شدہ صلاحیت ہو گی جس کے تحت اوسط سالانہ بجلی کی پیداوار کا تخمینہ 2.15 ارب کلو واٹ ہو گا۔
6 ارب یوآن (تقریباً 82 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ پاور اسٹیشن 2025 تک مکمل طور پر گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔
ایک مرتبہ فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریباً 18 لاکھ ٹن کمی آئے گی اور تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہو گی۔
ژالاشان فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن یالونگ دریا کے طاس میں صاف توانائی کی بنیاد کا حصہ ہے۔
طاس میں فی الحال پن بجلی اور نئی توانائی کے لئے تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ کلو واٹ کی مجموعی فعال نصب شدہ صلاحیت موجود ہے۔