بیجنگ(شِنہوا) چین میں متعلقہ حکام نے میڈیکل انشورنس فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق60 سے زیادہ مخصوص کیسز کی فہرست جاری کی ہے۔ نیشنل ہیلتھ کیئرسیکورٹی کے ادارے کے مطابق ان کیسز کا انکشاف رواں سال اپریل میں اچانک کی گئی معائنہ جاتی مہم کے دوران ہوا تھا۔ جاری کردہ یہ مخصوص کیسز امراض قلب، آرتھوپیڈکس اور ری ہیبلیٹیشن کی ادویات میں میڈیکل انشورنس فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق ہیں۔ ان کیسز میں بار بار فیس وصول کی گئی اور ایسی ادویات اور خدمات کی ادائیگی کے لیے فنڈز کا استعمال کیا گیا جو میڈیکل انشورنس کے تحت نہیں آتی۔
جون کے آخر میں، نیشنل ہیلتھ کیئرسیکورٹی نے کہا تھا کہ معائنہ کے دوران ہینان اور لیاؤننگ صوبوں کے چار ہسپتال میڈیکل انشورنس فراڈ کی مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پاے گئے ہیں۔