بیجنگ (شِنہوا) چین مزید معیاری غیر اعلانیہ معائنوں کے ذریعے میڈیکل انشورنس فنڈز پر نگرانی کو بہتر بنائے گا۔
نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے ایک عبوری دستاویز متعارف کرائی ہے، جس میں ان حالات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جن کے تحت غیر اعلانیہ معائنہ کیا جاسکے گا۔
فنڈز سے متعلق بڑے سیکورٹی رسک کی رپورٹس موصول ہونے اور بگ ڈیٹا اسکریننگ کے ذریعے خطرات کی نشاندہی کی صورت میں یا میڈیا کے ذریعے ایسے واقعات سامنے لائے جانے اور دیگر حالات کے ساتھ ساتھ اہم سماجی اثرات مرتب ہونے کی صورت میں انسپکشنز کا آغاز کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے کہا کہ معائنہ کے بعد مخصوص کیسز کو عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔