بیجنگ (شِنہوا) چین کی مینوفیکچرنگ سرگرمی میں مسلسل تین ماہ تک توسیع برقرار رہی ہے جس سے ملک کی مستحکم معاشی بحالی کا تازہ ثبوت حاصل ہو تا ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے جمعہ کے روز جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے مینوفیکچرنگ شعبہ کے لیے مارچ میں پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 51.9 رہا جو فروری میں 52.6 تھا۔
50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ اس سے نیچے کی ریڈ نگ سے سکڑاؤ کی عکاسی ہوتی ہے۔
بیورو کے سینئر شماریات دان ژاؤ چھنگ ہی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں مارچ کے دوران توسیع جاری رہی ، حالانکہ گزشتہ مہینے اعلی بنیاد کی وجہ سے سست رفتار کے ساتھ چین کی معاشی ترقی کی مستقل بحالی کا اشارہ ملتا ہے۔
بنیا دی اعدادو شمار کے مطا بق ، پروڈکشن انڈیکس اور نئے آرڈرز انڈیکس بالترتیب 54.6 اور 53.6 تک پہنچ گئے ، دونوں بوم اور بسٹ لائن سے بہت اوپر ہیں۔
سروے میں شامل 21 صنعتوں میں سے 13 میں گزشتہ ما ہ کی نسبت مستحکم توسیع ہو ئی ۔ بڑے، درمیانے درجے کے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے پی ایم آئی بالترتیب 53.6، 50.3 اور 50.4 رہا۔
مارکیٹ کے اعتماد میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ کاروباری آؤٹ لک انڈیکس 55.5 پر رہا جس میں سروے کی گئی تمام صنعتوں نے امید کا اظہار کیا۔