بیجنگ(شِنہوا)چین کی تائی ہو جھیل کو اس سال دوسری مرتبہ سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں گزشتہ روز پانی کی سطح 3.9 میٹر تک بلند ہو گئی جو وارننگ کی سطح سے 0.1 میٹر زیادہ ہے
چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق چین میں سیلابی موسم داخل ہو گیا اور حالیہ ہفتوں میں اس کے جنوبی علاقے مسلسل موسلادھار بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ تائی ہوجھیل کے طاس میں اگلے دو دنوں تک بارش جاری رہنے کی توقع ہے جس سے پانی کی سطح میں اضافہ جاری رہے گا۔
آبی وسائل کے وزیر لی گوینگ نے تائی ہوجھیل سے پانی نکالنے کے لیے مزید کوششوں کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار دریائی حصوں میں پشتوں کے معائنہ اورسیلاب کی روک تھام کی کوششوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔