• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ہمیشہ سے کثیرالجہتی کا بڑاحامی ہے:چینی وزیراعظم لی چھیانگتازترین

January 16, 2024

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ (شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین نہ تو معاہدوں سے پیچھے ہٹاہے نہ ہی تنظیموں سے دستبردار ہوتا ہے اور نہ ہی اس نے دوسرے ممالک کو فریق بننے کا کہا بلکہ وہ ہمیشہ سے کثیرالجہتی کا سخت حامی رہا ہے۔

 چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ان خیالات کااظہارمنگل کو یہاں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2024 سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،لی نے کہا کہ  اس سال کے اجلاس کا تھیم "اعتمادکی تعمیر نو" عوام کے خدشات کے ساتھ  مطابقت رکھتا ہے۔ چینی وزیر اعظم  نے کہا کہ اعتماد بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل کے لیے ہماری مشترکہ خواہش اور اس کے لیے مل کر کام کرنے کی ہمارے مشترکہ عزم سے حاصل ہوتا ہے۔ لی نے کہا کہ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا ابتری اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، اس کے باوجود انسانی ترقی اور پیشرفت کی مجموعی سمت نہیں بدلے گی، عالمی تاریخ کی مجموعی حرکیات اس مشکل دورکے درمیان آگے بڑھ رہی ہیں اور بین الاقوامی برادری کے ہم نصیب مستقبل کی طرف مجموعی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ 

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فریقوں کو تعصب کو ترک اور تفرقوں کو ختم کرنا چاہیے، ایک دوسرے سے خلوص کے ساتھ پیش آنا چاہیے، ایک ہی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے اعتماد کی کمی کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔