مکاؤ (شِنہوا)چین کے مکاؤ میں 15 واں بین الاقوامی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم منعقد ہوا جس میں "ماحول دوست اختراع ڈیجیٹل رابطے " پر توجہ مرکوز کی گئی۔
منتظمین کے مطابق فورم میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 500 سے زائد صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔
چینی نائب وزیر تجارت گوٹنگ ٹنگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ چینی وزارت تجارت، ماحول دوست بنیادی ڈھانچے میں تعاون کے لئے پالیسی مکالمہ اور میکانزم سے منسلک کرنے کو فعال طریقے سے انجام دینے اور ماحول دوست بنیادی ڈھانچے، ماحول دوست توانائی، ماحول دوست نقل وحمل اور ماحول دوست قرض کے شعبوں میں عملی تعاون مزید گہرا کرنے کو تیار ہے۔
رواں سال کے فورم میں نمائشی علاقے کو گزشتہ برس کی نسبت 60 فیصد تک توسیع دی گئی جہاں عالمی بنیادی ڈھانچے میں رابطہ منصوبے پیش کئے گئے۔
ازبکستان کے وزیر حیاتیات ، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی عزیزعبدالخاکی موف نے فورم کے منفرد تعاون کی نوعیت کو اجاگر کیا جس میں پالیسی سازوں، کمپنیوں، نجی شعبے اور حکومت کو معاشی پیشرفت کے نئے مواقع پر بات چیت کے لئے اکٹھا کیا گیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بہت ساری چینی کمپنیاں گرین پاور اسٹیشنوں کو پیش کرنے اور تعمیر کرنے میں اچھا تجربہ رکھتی ہیں، اور ہم نے گرین انرجی کے شعبے میں ازبکستان میں چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔
پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ کے صدر وانگ بن نے شِنہوا کو بتایا کہ صنعت میں ماحول دوست اختراع اور ڈیجیٹلائزیشن کو حقیقت میں بدلنا آج کا موضوع بن گیا ہے اور کامیابیاں کے حصول کے لئے تعاون کی ضرورت ہے۔
چائنہ انٹرنیشنل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور مکاؤ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقدہ یہ فورم جمعہ تک جاری رہے گا۔