بیجنگ(شِنہوا) چین نے بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والے شعبوں کے صنعتی کیٹلاگ پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔
قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن کے عہدیدار ہوا ژونگ نے بدھ کو بتایا کہ نظرثانی عمل کے دوران، فیلڈ تحقیقات اور سیمینارز کے ذریعے غیر ملکی چیمبرز آف کامرس اور کاروباری اداروں کے ساتھ وسیع رابطےکیے جائیں گے۔ ہوا نے کہا کہ نظرثانی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹرپر ترجیحی طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور جدید مینوفیکچرنگ، جدید خدمات، جدید ٹیکنالوجی، توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ نظرثانی کے عمل میں مقامی وسائل اور وسطی اور مغربی علاقوں میں صنعتی بنیادوں کوملحوظ خاطر رکھا جائے گا تاکہ کثیر القومی کمپنیوں کو ان علاقوں میں کاروبار کو فروغ دینے کی ترغیب دی جا سکے۔