• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ ملائشیا 50 سالہ سفارتی تعلقات دوطرفہ رشتے میں پیشرفت کا موقع ہے، ملائیشین نائب وزیراعظمتازترین

February 08, 2024

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے نائب وزیراعظم فاضل اللہ یوسف نے کہا ہے کہ چین۔ ملائیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کا ایک موقع ہے۔

انہوں نے ملائیشیا میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چینی قمری نئے سال پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملائشیا زیادہ تعمیری روابط کا خواہشمند ہے جس میں عوام کے درمیان رابطے بڑھانا بھی شامل ہے۔ ملائیشیا آنے والے چینی مسافروں کے لیے ویزا انتظامات میں حالیہ نرمی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

تقریب میں 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے لئے لوگو کا اجراء بھی کیا گیا جسے ملائیشیا اور چین کی مشترکہ کوشش کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈیزائن میں چین کی عظیم دیوار اور دیوہیکل پانڈا کے ساتھ ملائشیا کے پیٹروناس ٹوئن ٹاورز اور قومی پھول ہی بیکس جیسی علامتیں شامل کی گئی ہیں۔ یہ ایک پائیدار اور ناقابل تنسیخ تعلقات کی نمائندگی کرتی ہیں کیونکہ دونوں حکومتیں چین ۔ ملائیشیا تعلقات میں مستحکم اور دور رس ترقی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ملائیشیا، کوانتان میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبہ کے تعمیراتی مقام کا منظر۔ (شِنہوا)

اس موقع پر ملائشیا میں چینی سفیر اویانگ یوجنگ نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ملائشیا برداری کے بہتر مستقبل کے قیام کی راہ پر تیزی سے پیشرفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے متعلقہ تقابلی فوائد کا بہتراستعمال جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی سٹریٹجک ہم آہنگی مضبوط بنانا ، بیلٹ اینڈ روڈ پروگرامز میں اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست ترقی اور ذہین پیداوار وغیرہ کی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہیئے ۔انہں نے کہا کہ ہم ملکر دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدے پہنچائیں گے۔

چین اور ملائیشیا  کے درمیان 31 مئی 1974 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔