بیجنگ(شِنہوا)چین ملک کے اندر طلب کو وسعت دے گا اورملکی سطح پر طلب میں اضافے کی حکمت عملی کومربوط بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں ترسیل کے نظام میں گہری ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائی جائیں گی۔
یہ بات منگل کےروز قومی مقننہ میں غور کے لیے پیش کی گئی حکومتی امور کی انجام دہی سے متعلق ایک مشاورتی رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کھپت سے متعلق اخراجات میں متوازن ترقی کو فروغ دے گا اور ڈیجیٹل، ماحول دوست اور صحت سے متعلق کھپت کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں کا آغاز کیا جائےگا جبکہ ملک میں زہین نئی توانائی گاڑیوں، الیکٹرانک مصنوعات اور دیگر بڑی ٹکٹ کی حامل مصنوعات پر اخراجات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق خرچ کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے چین کھپت کی حوصلہ افزائی کی غرض سے ایک سالہ پروگرام شروع کرے گا۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ چین میں موثر سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائےگا جبکہ اس سال سرمایہ کاری کے لیے مرکزی حکومت کے بجٹ میں 700 ارب یوآن مختص کیے جائیں گے۔