ہوہوٹ (شِنہوا) چین-منگولیا کی سرحد پر سب سے بڑی ایرنہوٹ کی زمینی بندرگاہ کے ذریعے گزشتہ سال درآمدی اور برآمدی مال برداری کا حجم ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔
مقامی کامرس بیورو کے مطابق چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کی بندرگاہ سے گزرنے والے تجارتی سامان کا حجم 2023 میں 1 کروڑ 90 لاکھ ٹن سے زیادہ تھا جوگزشتہ سال کی نسبت 34.1 فیصد زیادہ ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایرنہوٹ پورٹ نے 2023 میں اندرون و بیرون ِ ملک جانے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کی گاڑیوں میں بھی دوہرے ہندسے کی نمو حاصل کی۔
ایرن ہاٹ پورٹ نے اپنے طریقہ کار کو آسان اور درآمد اور برآمد شدہ دونوں سامان کے لیے کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔ اس نے ایک سمارٹ پورٹ کی آزمائشی تعمیر کو بھی فعال طور پر فروغ دینے سمیت ریلوے پورٹ کے معائنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے اورزمینی پورٹ کے معائنہ کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور تزئین و آرائش کو فروغ دیا ہے۔