بیجنگ(شِنہوا) چین میں منشیات سے متعلقہ مقدمات اور ملوث ملزمان کی تعداد میں آٹھویں سال بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔سپریم کورٹ نے سخت سزاؤں کو ایسے جرائم کی تعداد میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔
سپریم پیپلز کورٹ کے مطابق، 2023 میں، ملک بھرکی عدالتوں میں منشیات کے 33ہزار401 مقدمات کی سماعت مکمل کی گئی،49ہزار603 ملزمان کے خلاف فیصلے سنائے گئے،اور یہ تعداد بالترتیب اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.41 فیصد اور 11.7 فیصد کم ہے۔
عدالت عظمی کے مطابق 2023 کے دوران ملزمان میں سے تقریباً 11ہزار کو پانچ سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ،اس طرح سے سخت سزاوں کی شرح 22.12 فیصد رہی اور یہ تعداد اس مدت کے دوران ایسے تمام مقدمات سے 14 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے جن میں سزائیں سنائی گئیں۔