• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، موبائل ساز کمپنی شیاؤ می کی بیجنگ میں نئی فیکٹری کا آغازتازترین

February 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤ می نے بیجنگ کے ضلع چھانگ پھنگ میں ایک نئی فیکٹری کا آغاز کر دیا ہے ۔

ضلعی حکومت کے ایک ذریعے نے منگل کو بتایا کہ چھانگ پھنگ میں شیاؤ می کےصنعتی پارک میں واقع یہ نئی فیکٹری 81 ہزار  مربع میٹر پر محیط ہے جو سالانہ تقریباً 1 کروڑ  موبائل فون تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جدید ترین ذہین مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

 فیکٹری میں زیادہ تر کام روبوٹک سسٹم کے ذریعے کیا جاتا ہے جو چوبیس گھنٹے مسلسل کام کو یقینی بناتا ہے۔

 توقع ہےکہ فیکٹری میں تمام پروڈکشن لائنیں 2024 کے آخر تک فعال ہو جائیں گی۔