ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہوانگشان میں موسلا دھار بارش سے دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر لاپتہ ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق بدھ کی رات اورجمعرات کی صبح تک ہونے والی بارش سے 200 سے زیادہ رہائشیوں کو ہنگامی امدادفراہم کی گئی،اس وقت تک 2ہزار 100 سے زیادہ رہائشیوں کومحفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
شہر میں سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہنگامی رسپانس کو بھی لیول تھری سے ٹو تک بڑھا دیا گیا ہے۔ چین میں چار درجے کا فلڈ کنٹرول ایمرجنسی رسپانس سسٹم ہے، جس میں لیول I سب سے زیادہ شدید ہے۔