• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، موسمِ بہار تہوار کی تعطیلات کےدوران رقوم کی آن لائن منتقلیوں میں اضافہتازترین

February 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں حال ہی میں اختتام پذیرہونیوالی موسمِ بہار کے تہوار کی  تعطیلات کے دوران رقوم کی آن لائن منتقلیوں کے حجم اور قدر دونوں اعتبار سے زبردست اضافہ دیکھا گیاہے۔

چین میں آن لائن ادائیگیوں سےمتعلق ادارے نیٹ یونین کلیئرنگ کارپوریشن اور کارڈ کی شکل میں ادائیگی کی کمپنی چائنہ یونین پے، کے اعداد وشمار کے مطابق دونوں پلیٹ فارمز سے  9 تا 17 فروری یومیہ  اوسطاً 2.63 ارب  آن لائن  لین دین  ہوا جو بہار کے تہوار کی تعطیلات کے گزشتہ سیزن کی نسبت 18.6 فیصد زیادہ ہے۔

 یومیہ اوسط لین دین کی قدر گزشتہ سال تعطیلات  کے عرصے  کی نسبت   8 فیصد اضافےکےساتھ  12.5 کھرب یوآن (تقریباً 176 ارب  امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

 اعداد و شمار  کے مطابق تعطیلات کے دوران  کھپت میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے کیٹرنگ، رہائش، سیاحت، خوردہ فروشی اور تفریح سمیت تمام  شعبوں میں آن لائن ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

 چین کا نیا قمری سال یا مو سمِ بہار کا تہوار، چین کا اہم ترین تہوار ہے جو رواں  سال 10 فروری سے منایا گیا ۔ اس عرصے کے دوران عام طور پر کھپت کی سرگرمیاں خاصی فعال رہتی ہیں  کیونکہ لوگ اپنےاہلخانہ سےملنے کے لیے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں یا پھر چھٹی منانے کے لیے معروف  سیاحتی مقامات کا سفر کرتے ہیں۔