بیجنگ(شِنہوا) چین میں موسم گرما کا سفری رش شروع ہونے کے بعد سے یکم سے 15 جولائی کے درمیان ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد20کروڑ10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ اور جولائی کے پہلے 15 دنوں میں ریل کے سفری دوروں کی اوسط یومیہ تعداد1کروڑ40لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی۔
کمپنی کے مطابق، ملک میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحت اور خاندانوں سے ملنے کے مقصد کے تحت طلباء کی جانب سے سفر میں بڑا اضافہ ہوجاتا ہے۔
محکمہ ریلوے نے موسم گرما میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ صلاحیت میں اضافہ اور مسافروں کو سہولت اور ان کے آرام دہ سفر کے لیے اقدامات کیے اور مسافروں کے محفوظ و منظم سفر اور مستحکم اقتصادی آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے قابل اعتماد کوششیں کی گئیں۔