بیجنگ (شِنہوا) چین میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے موسم گرما کے سفری رش کے پہلے 10 دنوں کے دوران 13کروڑ30لاکھ ریلوے کے سفری دورے کیے گئے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق، اس مدت کے دوران یومیہ 1کروڑ33لاکھ 40ہزار سفری دورےکیے گئے، جو2019 کے اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔
ریلوے آپریٹرکے مطابق صرف منگل کو سفری دوروں کی تعداد1کروڑ23لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے، اور یہ کہ اس سال موسم گرما میں سفری رش 31 اگست تک 62 دن تک جاری رہے گا۔ ریلوے نےمسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔