• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،موسم گرما کے سفری رش میں ریل کے86کروڑ سفری دوروں کا امکانتازترین

July 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں پیر کوشروع ہونے والے موسم گرما کے سفری رش کے دنوں میں ریل کے ذریعے  86کروڑ سفری دوروں کی توقع ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق، اس سال موسم گرما میں سفر کا رش 31 اگست تک 62 دنوں تک جاری رہے گا۔ ریلوے آپریٹر کا کہنا ہے کہ  اس مدت کے دوران اوسطاً یومیہ سفری دوروں کی تعداد1کروڑ38لاکھ 70ہزاررہنے کا امکان ہے۔

موسم گرما میں سفری رش عام طور پر چین کے ریلوے نیٹ ورک کے لیے ایک مصروف سیزن ہے کیونکہ اس دوران  کالج کے طلباء گھر واپس آتے ہیں اور خاندان کے افراد سے ملنے اور سفر کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی طلب بڑھ جاتی ہے۔