• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،موسم گرما کی تعطیلات کے دوران 13 کروڑ30لاکھ سفری دوروں کی توقعتازترین

July 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری ہوابازی کے شعبے کو موسم گرما کے جاری سفری رش کے دوران تقریباً13کروڑ30لاکھ سفری دوروں کی توقع ہے۔

شہری ہوا بازی کے ادارے (سی اے اے سی) کے مطابق یکم جولائی سے 31 اگست تک،تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

سی اے اے سی کے مطابق اوسط یومیہ فضائی سفری دوروں کی تعداد 21لاکھ 50ہزارتک  پہنچنے کی توقع ہے، جو کوویڈ کی وبا سے پہلے 2019 میں اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

اندرون ملک پروازوں کی بکنگ کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی کہ جن پانچ شہروں کا سب سے زیادہ سفر کیا جارہا ہے ان میں بیجنگ، شنگھائی، چھنگ دو، گوانگ ژو اور کنمنگ شامل ہیں۔