• Columbus, Unknown
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جرمن ایگزیکٹیوتازترین

April 30, 2024

فرینکفرٹ (شِنہوا) جرمنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین ماحول دوست توانائی کی لاگت میں نمایاں کمی کرکے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بڑا حصہ دار بن رہا ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انفینون ٹیکنالوجیز کے سپروائزری بورڈ کے چیئرمین ہربرٹ ڈائس نے کہا کہ چین نے بڑے پیمانے پر پیداوار سے 10 برس کے عرصے میں اخراجات کو اتنا کم کردیا ہے کہ شمسی توانائی اب توانائی کا سستا ترین ذریعہ بن گئی ہے۔

ڈائس نے کہا کہ قیمتوں میں کمی  ایک بڑا فائدہ  ہے اور اگر چند دہائی پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو نظرآئے گا کہ یہ صرف چین ہی تھا جس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ۔

فائل فوٹو، چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی شی ژو توجیا خود مختارکاؤنٹی کے قصبے لیوتانگ میں ونڈ ٹربائن نصب ہے۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ ہوا اور سورج کی طرح  توانائی کی نئی ٹیکنالوجیز وقت کے ساتھ سستی ہونے کی توقع ہے کیونکہ چینی کار ساز گاڑیوں کی مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ کررہے ہیں۔

ڈائس کے مطابق کچھ جرمن کار ساز یورپی یونین (ای یو) کے اقدامات کی وجہ سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی درآمدی محصولات عائد کرتے ہیں تاہم اگر ایک فریق ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے تو دوسرا فریق بھی اس کی پیروی کرے گا جس کے نتیجے میں گاڑیاں مزید مہنگی ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  یورپی کار ساز کمپنیاں درآمدی ٹیکس کی حامی نہیں ہوسکتی کیونکہ اس سے انہیں بھی نقصان ہوگا۔