بیجنگ(شِنہوا) چین 2025 سے 2030 تک مرکزی اور ریاستی اداروں میں توانائی کے تحفظ کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے رواں سال ایک منصوبے کوحتمی شکل دے گا۔
قومی سرکاری دفاتر کی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے میں سرکاری اداروں میں توانائی کے استعمال کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، فوسل ایندھن کی کھپت میں کمی اور نئی توانائی اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے کلیدی شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے ساتھ قومی سرکاری دفاتر کی انتظامیہ توانائی اور وسائل کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی حیاتیاتی ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو فروغ دے گی۔
انتظامیہ توانائی اور پانی کی بچت کے لیے سرکاری اداروں پراضافی اقدامات کا نفاذ بھی کرے گی کھانے کے ضیاع کو کم سے کم کرنے اور سرکاری اداروں میں فضلے کے لیے ری سائیکلنگ کا نظام قائم کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔