• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں اضافہتازترین

March 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مرکز کے زیرانتظام سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کی مئو ثرسرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ 

ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگراں اور انتظامی کمیشن کے مطابق جنوری تا فروری کی مدت کے دوران چین کے مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی جانب سے جائیدادوں کو چھوڑ کر مجموعی سرمایہ کاری ایک برس قبل کی نسبت 5.6 فیصد بڑھ کر 350 ارب یوآن (تقریباً 50.89 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگراں اور انتظامی کمیشن نے کہا کہ 900 سے زائد اہم سرمایہ کاری منصوبے اس وقت یا تو زیر تعمیر ہیں یا 2023 کے لئے مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کے ذریعے ان کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس میں 14 ویں پانچ سالہ منصوبے اور دیگر قومی منصوبوں میں شامل بڑے منصوبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فروری میں ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگراں اور انتظامی کمیشن نے مرکزی سرکاری کاروباری اداروں میں مئو ثرسرمایہ کاری بڑھانے اور سرمایہ کاری منصوبہ بہتر بنانے کے لئے ایک مراسلہ جاری کیا تھا۔

مراسلے میں مئوثر سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی سمت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ مرکزی سرکاری کاورباری اداروں کو اہم شعبوں جیسا کہ بڑے قومی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی چین کو مضبوط بنانے اور ان کی تکمیل پر توجہ دینی چاہیئے۔