• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کا خالص منافع 35.71 فیصد بڑھ گیاتازترین

February 09, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں (ایس او ایز) کا خالص منافع سال  2022 کے دوران سال 2020  کی نسبت  35.71 فیصد بڑھ کر 19 کھرب  یوآن (تقریبا 279.8 ارب امریکی ڈالر) ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ملک کے ایس او ای ریگو لیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کی جاری  آمدنی سال  2020 کی نسبت 30.03 فیصد بڑھ کر سال 2022 کے دوران  394 کھرب  یوآن تک پہنچ گئی۔چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کے خالص منافع اور محصولات میں مجموعی طور پرگزشتہ تین برسوں کے دوران  کافی  تیز ی سے اضافہ ہوا۔اس کے باعث سال 2022 میں ان کے خالص منافع میں گز شتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضا فہ ہوا جبکہ آمدن  میں گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔چین نے سال 2020 میں مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں میں اصلاحات کے لیے تین برس کے ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کیا اوران اصلاحات کو مزید فروغ دینے  کے لیے متحرک کرنے کا حکم جاری کیا۔ سال  2020-2022 کے ایکشن پلان کی بدولت چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں نے مئو ثر پیداوار کے ساتھ نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو متوازن کیا اوراصلاحات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا۔اس ایکشن پلان نے بنیادی  شعبوں میں ہمہ گیر کوششیں کیں اورمتعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان میں  جدید انٹرپرائز سسٹم کو بہتربنانا اورمارکیٹ پرمبنی آپریشن میکانزم وضع کرنا شامل ہے۔مجموعی طورپر چین کے 99 مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کوسال 2022 کی فارچون گلوبل 500 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔