بیجنگ(شِنہوا)وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسافروں کے سفر میں 56.3 فیصد اضافہ ہوا جس سے یہ 4.32 ارب تک پہنچ گیا۔
وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں سڑک کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 2.14 ارب رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 18.6 فیصد زیادہ ہے۔
چین کی آبی گزرگاہوں کے ذریعے مسافروں کے سفر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 146.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 12 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران چین کی شہری ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 45.42 ارب رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔