بیجنگ (شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ ماہ تجارتی نقل و حمل کے ذریعے مجموعی طور پر 78 کروڑ مسافروں کے سفر کو نمٹایا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 141.1 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہر قسم کی تجارتی نقل و حمل میں سڑک کے ذریعے سفر کی تعداد 49.7 فیصد اضافے کے ساتھ 38 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ آبی گزرگاہوں کے سفر کی تعداد 403.7 فیصد اضافے کے بعد 2 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ہوگئی۔
اپریل میں شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 8.24 ارب مسافر دورے ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 47.9 فیصد زیادہ ہے۔ بحری جہازوں کے سفر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر شہری ریل ٹرانزٹ نقل و حمل ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق کارگو کے حجم کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں پر کارگو نقل وحمل نے اس مدت کے دوران دو عددی اضافہ برقرار رکھا۔
وزارت کے مطابق ٹرانسپورٹ میں مقرر کردہ اثاثوں کی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ 315 ارب یوآن (تقریباً44.48 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد زیادہ ہے۔