بیجنگ (شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ ماہ تجارتی نقل و حمل کے ذریعے مجموعی طور پر 91 کروڑ مسافروں کے سفر ی دوروں کو نمٹا یا جو گزشتہ سال کی نسبت 47 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں جولائی کے دوران مجموعی طور پر 8.21 ارب مسافروں نے سفر کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 14.7 فیصد اضافہ ہے۔
وزارت کے مطابق ٹرانسپورٹ میں مقررہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ 348.6 ارب یوآن (تقریباً 48.55 ارب امریکی ڈالرز ) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.3 فیصد زیادہ ہے۔
ریلوے میں جولائی کے دوران مقرر کردہ اثا ثہ جات کی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 66.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ سڑکوں اور آبی گزرگاہوں کے لئے سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 271.6ارب یوآن رہی۔
سول ایوی ایشن کے شعبے میں سرمایہ کاری 10.5 ارب یو آن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے۔