• Ennis, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مشرقی ایشیائی برادری کے قیام کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہتازترین

July 28, 2024

وینٹیان(شِنہوا)چین کھلے پن اور شمولیت پر قائم رہنے،اقتصادی انضمام کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور مشرقی ایشیائی برادری  کے قیام کے مقصد کی طرف پیشرفت کیلئے تما فریقین کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیا ر ہے۔

یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی  جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں ، نے لاؤس کے شہر وینٹیان میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)  پلس چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) (10+3) کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب می کہی۔

انہوں نے  کہا کہ نئے حالات کے تناظر میں مشرقی ایشیا کو چیلنجز اور مواقعوں دونوں کا سامنا ہے،مشرقی ایشیا میں علاقائی تعاون کے سب سے زیادہ پائیدار طریقہ کار کے طور پر 10+3 ممالک کی تنظیم گزشتہ 20 سالوں سے مخلتف شعبوں میں عملی تعاون میں گہرے طور پر مصروف ہے اور اس نے مالیاتی بحران اور کوویڈ 19 جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  علاقائی ممالک کی قیادت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز کے تناظر میں علاقائی ممالک مستحکم ترقی اور خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی زیادہ فوری ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے ، 10 + 3 میکانزم کا مکمل کردار ادا کرنے ، روایتی طاقت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین نے اگلے مرحلے میں مشرقی ایشیا کے تعاون کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی ہے۔ اول،  اقتصادی انضمام کو مضبوط بنانا اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے ۔

چین زیادہ سے زیادہ علاقائی سپلائی چینز  جوڑنے کی حمایت کرتا ہے اور اس سال 10 + 3 صنعتی اور سپلائی چینز کنکٹیویٹی کانفرنس منعقد کرے گا۔چین علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کو مکمل کردار ادا کر نے کا موقع دےگا، اس کے اعلی معیار کے نفاذ کو فروغ دے گا، چین-جاپان-آر او کے آزاد تجارتی علاقے پر مذاکرات کی بحالی میں تیزی لائے گا  اور مشرقی ایشیا کے اقتصادی انضمام کی سطح کو مسلسل اپ گریڈ کرے گا.

دوسرا بحران سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

تیسری تجویز ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا اور علاقائی ترقی کی قیادت کرنا ہے جس کے تحت  چین ڈیجیٹلائزیشن اور ماحول دوست منتقلی  پر تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے اور الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم کی ترقی کے بیان پر عمل درآمد کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

چوتھی تجویز علاقائی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سماجی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس کے دوران آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے 10+3 میکانزم کے منفرد کردار اور مثبت نتائج کی تعریف کی اور اقتصادی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور بلا تعطل سپلائی چینز کو برقرار رکھنے کے لئے اعلی معیار کے طریقے سے جامع علاقائی اقتصادی شراکت داری کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ 10+3 میکانزم علاقائی لچک کو مضبوط بنانے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، رابطوں کو فروغ دینے اور ماحول دوست ترقی کے حصول کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرتا رہے گا۔