• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مسلسل 11 برس سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کے طور پر برقرارتازترین

August 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار نے بیجنگ میں جاری عالمی روبوٹ کانفرنس 2024 میں کہاہے کہ چین مسلسل 11 ویں برس بھی صنعتی روبوٹس میں دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

نائب وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شین گوبن نے بتایا کہ 2023 کے دوران چین میں صنعتی روبوٹ کی پیداوار 4 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی تھی ، جبکہ ملک کی نئی روبوٹ تنصیبات گزشتہ 3 برس میں عالمی مارکیٹ کا نصف سے زائد حصہ تھیں۔

شین نے مزید کہا کہ ایک دہائی کی تیز ترین ترقی کی بدولت چین عالمی روبوٹ صنعت کی ترقی میں مضبوط حصہ دار بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی روبوٹ صنعت نے گزشتہ برسوں میں اختراع اور ترقی میں کافی پیشرفت کی ہے اور بایونک ، منصوبہ بندی اور کنٹرول ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

چین کے پاس جولائی 2024 تک روبوٹ سے متعلق 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد مؤثر پیٹنٹ موجود تھے جو عالمی تعداد کا تقریباََ دو تہائی ہے۔

بیجنگ میں جاری 5 روزہ کانفرنس کا آغاز بدھ کو ہوا تھا جس میں دنیا بھر سے 169 کاروباری اداروں نے شرکت کی ان میں ٹیسلا اور سیاسن جیسی بڑی عالمی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک کمپنیوں نے 600 سے زائد روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے ہیں جن میں سے 60 سے زائد روبوٹس پہلی بار متعارف کرائے گئے ہیں۔