• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس میں ترقی اور سلامتی دونوں کو اہمیت دیتا ہے:وزیر خارجہتازترین

March 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی عالمی گورننس میں ترقی اور سلامتی دونوں پرزور دیتا ہے۔

 قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پرجمعرات کومنعقدہ پریس کانفرنس میں وانگ نے کہا کہ نئی چیزوں اورنئے مواقع کو قبول کیا جانا چاہئے،اے آئی کی عالمی گورننس کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سفرشروع کرنے سے پہلے تمام انتظاات مکمل کرنے چاہیئں۔

وانگ نے کہا کہ چین کی بنیادی توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اے آئی کی ترقی سے انسانیت کی فلاح و بہبود کو فائدہ پہنچے، یہ کہ اے آئی ہمیشہ انسانیت کے کنٹرول میں رہے اور ہر ملک اے آئی کی ترقی میں یکساں طور پر حصہ لیتے ہوئےاس سے فائدہ اٹھاسکے۔