• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، مذہبی امورکے قومی ادارے کے سابق سربراہ کو رشوت ستانی مقدمہ میں11سال قید کی سزاتازترین

July 23, 2024

شین یانگ(شِنہوا) چین میں مذہبی امورکے قومی ادارے کے سابق سربراہ تسائی ماؤہو کورشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر11 سال قید کی سزا سنادی گئی،ماؤہوکو سزاشمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کی ایک عدالت کی جانب سے سنائی گئی۔

فیصلے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سابق نائب سربراہ تسائی کو15لاکھ یوآن(تقریباً2لاکھ 10ہزار278ڈالر) جرمانے کے علاوہ غیرقانونی طور پرحاصل کردہ رقم اور جائیداد کوسرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 کیس کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم نے  2007 اور 2023 کے درمیان پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، ادائیگیوں کی تقسیم اور سرکاری تقرریوں کے معاملات میں دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اوراس کے عوض 1کروڑ4لاکھ30ہزار یوآن کی رقم اور جائیداد غیر قانونی طور پرحاصل کی۔