بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرصنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ نے کہا ہے کہ نئی صنعت سازی کو ترقی دینے کے لیے اصلاحات کو گہرا اور کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔ بیجنگ میں جاری قومی مقننہ کے اجلاس کے موقع پرجن ژوانگ لونگ نے کہا کہ چین مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کی رسائی پر تمام پابندیاں ختم کرے گا اور اس سال انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز جیسی ویلیو ایڈڈ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صنعتی معیشت کی ترقی کے رجحان کو برقرار رکھنے، مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں کلیدی صنعتی چینزکی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، جدید مینوفیکچرنگ کے ساتھ جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز اور صنعتی سائنس ٹیک جدت اورآئی ٹی ایپلی کیشنز کے انضمام کو فروغ دے گی۔