• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 19 نئے پیشوں کی فہرست جاری کردیتازترین

May 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی انسانی وسائل کی اتھارٹی نے  19 نئے پیشوں کی فہرست جاری کی ہے۔ وزارت انسانی وسائل وسماجی تحفظ کے مطابق نئے پیشوں میں نیٹ ورک اینکر، جنریٹو اے آئی سسٹم ایپلی کیشن ماہر، ثقافتی وتخلیقی مصنوعات کی منصوبہ بندی وآپریشنز انجینئر، ذہین مینوفیکچرنگ سسٹم آپریشنز اینڈ مینٹیننس ایڈمنسٹریٹر اور بائیو انجینئرنگ ٹیکنیشن شامل ہیں۔ وزارت نے موبائل آپریٹنگ سسٹم ایپلیکیشن ڈیزائنر سمیت 29 نئے مخصوص اقسام کے  کاموں کو بھی متعارف کرایا ہے۔

وزارت کے ایک عہدیدار کے مطابق، ان پیشوں کو باضابطہ طور پرتسلیم کیے جانے  سے ان عہدوں پر کام کرنے والے لوگوں میں تحفظ  اور حمایت کے احساس میں اضافہ ہوگا اور ایسے پیشہ ور افراد اب متعلقہ قومی پالیسیوں کے فوائد سے مستفید بھی ہوسکیں گے۔