بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اتوار کو بیجنگ میں چین ترقیاتی فورم 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔
چین ترقیاتی فورم 2024 کا موضوع ہے "چین کی مسلسل پیشرفت" جو 24 تا 25 مارچ جاری رہے گا۔
اس موقع پر خطاب میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ یہ موضوع چینی معیشت کی طویل مدتی، مستحکم اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں تمام شعبوں پر توجہ اور توقعات کا عکاس ہے۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین نے 2023 کے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور امور کامیابی سے پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی معیشت میں مضبوط لچک ، زبردست صلاحیت اور توانائی موجود ہے اور اس کی طویل مدتی مستحکم ترقی کی بنیادیں تبدیل نہیں ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ اقتصادی امور کی منصوبہ بندی میں مارکیٹ حالات اور کاروباری اداروں کے لئے خدمات کو اہم قرار دیتے ہوئے ہمیشہ کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے گزشتہ برس سے اب تک خدمات کو مزید بہتر اور اہداف پر مبنی بنایا اور کاروباری اداروں کے ساتھ باقاعدہ رابطوں کا نظام وضع کیا ہے۔