بیجنگ (شِنہوا) آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے چین کے سرفہرست 500 نجی کاروباری اداروں کی 2023 کے لئے فہرست جاری کر دی ہے جس میں بالترتیب جے ڈی، علی بابا اور ہینگلی گروپ سرفہرست ہیں۔
فہرست کے ساتھ جاری ہونے والی ایک تحقیقی اور تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2022 میں سرفہرست 500 نجی کاروباری اداروں کے لئے آمدنی کے لحاظ سے داخلے کی حد 27.578 ارب یوآن (تقریباً 3.83 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.211 ارب یوآن زیادہ ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان اداروں میں سے 95 کمپنیز نے 2022 میں 100 ارب یوآن سے زیادہ سالانہ آمدنی حاصل کی۔
یہ فیڈریشن کی جانب سے چین کے بڑے نجی کاروباری اداروں میں کیا جانے والا 25 واں سروے ہے۔ سروے میں مجموعی طور پر 8961 کمپنیز نے حصہ لیا جن میں سے ہر ایک کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ یوآن سے زیادہ تھی۔