• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 2023 میں 14 ہزار 624 غیر قانونی ویب سائٹس بند کردیںتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں 2023 میں قانون کے مطابق کل 14ہزار624غیر قانونی ویب سائٹس کو بند کیا گیا اور ایک لاکھ 27ہزار878 اکاونٹس پر پابندی عائد کی گئی۔

چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ کل 10ہزار646 ویب سائٹس کے حکام کو بات چیت کے لیے طلب کیا گیا  اور 453 ویب سائٹس کو اپنے کام اور اپ ڈیٹس معطل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تمام سطحوں پر سائبر اسپیس کے محکموں نے ٹیلی کمیونیکیشن حکام کے ساتھ مل کر 259 موبائل ایپلیکیشنز  اور 119 منی پروگراموں کو بند کر دیا۔

سائبر اسپیس کے محکموں نے کاروباری ماحول کو نقصان پہنچا نے والی سرگرمیوں جیسے کہ  آن لائن تشدد، غلط معلومات اور فحش مواد کے پھیلاو  اور کمپنیوں  کے جائز حقوق ومفادات کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں  کی روک تھام کے لیے تمام سطحوں پر کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔