بیجنگ(شِنہوا)چین نے تباہ کن موسمی حالات کے باوجود گزشتہ سال اپنی اناج کی خریداری کی سطح کو 40 کروڑ ٹن سے زیادہ پر برقرار رکھا اور ایک مستحکم غلہ منڈی کو یقینی بنایا۔منگل کو ختم ہونے والی خوراک اور سٹرٹیجک ذخائر سے متعلق ایک قومی ورک کانفرنس میں نیشنل فوڈ اینڈ سٹرٹیجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے سربراہ لیو ہوان شین نے بتایا کہ چین کے پاس اناج کے وافر ذخائر ہیں جس کے استعمال میں ذخیرہ کرنے کا تناسب بین الاقوامی اناج کی حفاظت کی حد 17 سے 18 فیصد سے زیادہ ہے۔ لیو نے کہا کہ انتظامیہ نے گزشتہ سال اناج کے ذخائر پر میکرو کنٹرول کو بھی مضبوط کیا تاکہ بین الاقوامی اناج کی قیمتوں میں اتار چڑھا کے باوجود اناج کی منڈی کو مستحکم رکھا جا سکے۔لیو نے کہا کہ 2024 کے لیے چین اناج کی پیداوار، خریداری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کو مربوط کرے گا اور ہنگامی صورت حال میں اناج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اناج کے لیے ہنگامی ردعمل کے نظام کو بہتر بنائے گا۔