بیجنگ(شِنہوا)چین کے پبلک سیکورٹی ڈیپارٹمنٹس نے جنوری سے نومبر 2023 تک ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے 3 لاکھ 91 ہزار کیسز حل کیے ۔
چینی وزارت پبلک سیکورٹی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ متعلقہ مجرمانہ سرگرمیوں کو موثر انداز میں ناکام بنانے کے لیے وزارت نے 2023 میں کئی قانون نافذ کرنے والی مہمیں شروع کیں جن کا مقصد ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کا خاتمہ ہے۔
اس دوران مجموعی طور پر79 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسے 263 افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اس طرح کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کی، قیادت کی یا وہ ان کے انچارج تھے۔
وزارت نے قانون نافذ کرنے والے بین الاقوامی مشنوں میں حصہ لینے کے لیےٹیمیں تھائی لینڈ، فلپائن اور کمبوڈیا سمیت ممالک میں بھی بھیجی جبکہ متعدد بیرون ملک جرائم کے اڈوں کو تباہ کر دیا گیا اور اس عمل میں 3 ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو پکڑا گیا۔
چینی شہریوں کو متاثر کرنے والی شمالی میانمار میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے، یون نان سمیت صوبائی علاقوں میں پبلک سیکیورٹی حکام نے وزارت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے تعاون کو فروغ دیا ۔
چین اور میانمار کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے کُل 41 ہزار ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے مشتبہ افراد کو چین منتقل کیا گیا اور کئی بڑے مجرم گروہوں کو مؤثر طریقے سے ختم کیا گیا۔