• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 2023 میں نقل وحمل کے شعبہ میں اعلیٰ معیار کی ترقی کےلیے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،وزیر ٹرانسپورٹتازترین

February 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نقل وحمل کی وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے  دورانیہ میں چین نے اپنے نقل وحمل کے ڈھانچہ جاتی نیٹ ورک اورنقل وحمل کی سہولیات کو بہتر بنانے کی غرض سے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ لی شیاؤپھینگ نےبدھ ے روز  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال  2023 میں ملک کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں فکسڈ اثاثوں کی شکل میں سرمایہ کاری  39کھرب یوآن (تقریباً 548.7 ارب ڈالر) رہی۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال کُل 2 ہزار 776 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنوں کاآغاز کیا گیا اور7 ہزار کلومیٹر ایکسپریس ویز کی تعمیرو توسیع کی گئی۔

چین نے1 ہزار کلومیٹر تک شپنگ لینز میں اضافہ یا بہتری کی  ہے۔ نقل و حمل کے لیے ہوائی اڈوں کی تعداد 259 ہوگئی ہے جبکہ تمام انتظامی دیہات کے لیے ڈاکخانے کی خدمات کو دستیاب بنایا گیا ہے۔

شیاؤپھینگ نے کہا کہ چین کی نقل و حمل کے شعبہ میں خدمات گزشتہ سا ل نقل و حمل کے ڈھانچے میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک کے تجارتی مال برداری کا حجم گزشتہ سال 8.1 فیصد بڑھ کر 54.75 ارب ٹن ہو گیا ہے جو سال 2019 کے مقابلے میں 16.9 فیصد زیادہ ہے۔

مسافروں کی نقل و حمل میں مضبوط اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی بین العلاقائی مسافروں کے سفری دورے  گزشتہ سال کی نسبت  30.9 فیصد بڑھ کر 2023 میں 61.25 ارب تک پہنچ گئے جو 2019 کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہیں ۔

  وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چین اپنے نقل وحمل کے شعبے  کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک کی ماحول دوست اورکاربن کے استعمال میں کمی لانے کی طرف پیش قدمی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بیرونی ممالک کے ساتھ تعاون کو بھی مضبوط کر رہا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ رابطے کے اعلیٰ معیار کی ترقی میں متوازن پیش رفت حاصل ہوئی  ہے۔

سرکاری محکمہ ڈاک بیوروکے سربراہ ژاؤ چھونگ جیو  نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  گزشتہ سال چین کی ایکسپریس ترسیل کا حجم مسلسل 10ویں سال دنیا میں پہلے نمبر پررہاہے۔