• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 2023 میں روزگار میں معاونت کے لیے 300 ارب یوآن سے زائد فراہم کئےتازترین

February 17, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق 2023 میں روزگار میں اضافے کی کوششیں تیز کی گئیں جس کے دوران 300 ارب یوآن (تقریباً 42 ارب 23 کروڑامریکی ڈالر) سے زیادہ رقم ہر سطح کی حکومتوں کو براہ راست روزگار اور انٹرپرینیورشپ میں تعاون کے لئے مہیا کی گئی۔

وزارت کے ایک عہدیدار یون ڈونگ لائی نے کہا کہ 2023 میں شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے جبکہ غربت سے نکالے گئے 3 کروڑ 39 لاکھ 70 ہزار افراد کو روزگار کے نئے مواقع ملے۔

چین میں گزشتہ برس 51 لاکھ 40 ہزار بے روزگار افراد کو امداد فراہم کی اور نئی ملازمتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے17 لاکھ 20 ہزار افراد کی مدد کی گئی۔

وزارت کے عہدیدار کے مطابق روزگار اولین ترجیح کی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے چین نے روزگار میں استحکام لانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ مستقبل میں روزگار کو مزید نمایاں ترجیح دی جائے گی اور پالیسیوں کو موثر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ روزگار میں استحکام پیدا کیا جاسکے۔