• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 2024 کے موسم گرما میں اناج کی زبردست پیداوار حاصل کرلیتازترین

July 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2024 کے موسم گرما میں اناج کی زبردست پیداوار حاصل کی۔

قومی ادارہ شماریات کے ایک سروے کے مطابق رواں سال ملک میں موسم گرما کے دوران اناج کی مجموعی پیداوار 14 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.5 فیصد یا تقریبا 36 لاکھ 30 ہزار ٹن زائد ہے۔

چین میں 2024 کے موسم گرما میں اناج کی بوائی کا رقبہ بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ 13 ہزار ہوگیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4 ہزار 500 ہیکٹر زائد ہے۔ موسم گرما میں 2 کروڑ 30 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال موسم گرما میں اناج کی فی ہیکٹر پیداوار 5 ہزار 628 کلوگرام تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.5 فیصد یا 135.4 کلوگرام زیادہ ہے۔

رواں سال موسم گرما میں چین کے وسطی صوبے ہینان میں اناج کی پیداوار تقریبا 3 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ٹن رہی جو صوبائی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے مئی میں چین کے وسطی صوبے ہینان کے ایک دورے میں موسم گرما میں اناج کی زبردست فصل حاصل کرنے اور زراعت میں جدید ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم لی نے بین العلاقائی مشینی کٹائی میں اضافے، آفات کی روک تھام و تدارک اور موسم گرما  کی بوائی کی تیاریاں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اناج کی کم از کم خریداری قیمت کا اچھے طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ کسانوں کو یقینی طور پر رقم مل سکے۔