بیجنگ (شِنہوا) چین کی مقامی حکومتوں نے سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تقریباً 47 کھرب یوآن (تقریباً 654.88 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے کے بانڈز جاری کئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں جاری خصوصی بانڈز کی مالیت 39.8 کھرب یوآن ہوچکی ہے جبکہ 714.6 ارب یو آن مالیت کے جنرل بانڈز جاری ہوئے ہیں۔
جنوری سے اکتوبر کی مدت کے دوران جاری مقامی حکومتوں کے بانڈز کی اوسط مدت 13.4 سال اور ان کی اوسط شرح سود 3.03 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ اکتوبر کے اختتام تک چین کی مقامی حکومت پر قرض واجبات لگ بھگ 351.7 کھرب یوآن ہوچکے تھے جو رواں سال کی سرکاری حد میں ہے۔