• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد زرعی جرمپلازم جمع کرلئےتازترین

March 19, 2024

سانیہ (شِنہوا) چین نے 2023 میں ختم ہونے والی قومی شماری کے دوران 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد  زرعی جرمپلازم کے وسائل جمع کئے۔

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیہ میں ہونے والی بیجوں صنعت سے متعلق ایک کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین نے 746 نایاب اور معدومی کے خطرے سے دوچار زرعی وسائل کو بچایا ہے جن میں بڑے سائز کا کیوی بھی شامل ہے اس کے علاوہ پامیر یاک سمیت 51 نئی اقسام کی دریافت ہوئی ہیں۔

اس  شماری میں ملک بھر کی 2 ہزار 323 کاؤنٹیز کے 6 لاکھ 25 ہزار دیہات میں فصلوں، مویشیوں اور پولٹری اور آبی مصنوعات کا احاطہ کیا گیا۔

وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق اس عام سروے کے دوران حالیہ دہائیوں میں وسائل کی اقسام، تعداد ، تقسیم، خصوصیات اور ان میں تبدیلیوں کا مکمل جائزہ لیا گیا جس سے مستقبل میں تحفظ اور استعمال کے ساتھ ساتھ متعلقہ پالیسیاں تشکیل دی گئیں۔

وزارت نے کہا کہ استعمال اور تحفظ سے متعلق کوششوں کا رخ درست شناخت اور مشترکہ استعمال کی سمت کیا جائے گا تاکہ افزائش نسل میں اختراع اور صنعتی ترقی میں طلب پوری کی جاسکے۔