ائیر چائنہ کا ایک ہوائی جہاز ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ کے فیرنک لِزٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 8 جنوری 2023 سے بین الاقوامی مسافر پروازوں پرکوویڈ-19 کی پابندیاں ہٹانے کے بعد گزشتہ ہفتے 58 ممالک کے ساتھ باقاعدہ مسافر پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدیدار شانگ کی جیا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6 سے 12 فروری تک کے ہفتے کے دوران تقریباً 98 ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے 795 پروازیں چلائیں جو 2 سے 8 جنوری تک کے ہفتے کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہیں۔
چین سے پروازوں کی آمد و رفت والے ممالک اور ان پروازوں کو چلانے والی ایئر لائنز کی تعداد 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 64 فیصد اور 80 فیصد ہو گئی۔
شانگ نے کہا کہ مقامی پروازوں کی آمد ورفت تیزی سے بڑھتی رہے گی اور امکان ہے کہ پروازوں کی تعداد وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے برابر اور اس سے بھی تجاوز کر جائے۔
شانگ نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ بین الاقوامی کاروبار، سیاحت اور تعلیم کی طلب میں بتدریج بحالی کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔