• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 6جی کمیونیکیشن کے لیے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک تیار کرلیاتازترین

July 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی ٹیلی کام انجینئرز نے 6جی کمیونیکیشن اورانٹیلیجنٹ انضمام کے لیے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک تیارکرلیا ہے۔ تجرباتی نیٹ ورک سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیمنٹک کمیونیکیشن موجودہ 4جی انفراسٹرکچر پر 6جی کی ٹرانسمیشن صلاحیت حاصل کرسکتی ہے۔بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کی ٹیم نے گزشتہ روز ہونے والے ایک سیمینار میں اپنے اس تجرباتی نیٹ ورک کی تفصیلات پیش کیں۔ٹیم کے مطابق نیٹ ورک نے صلاحیت، کوریج اورکارکردگی سمیت اہم مواصلاتی میٹرکس میں قابل ذکر دس گنا بہتری حاصل کی ہے ۔

ٹیم کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پرکام کرتا ہے جو تحقیقی اداروں کو تحقیق اور 6جی جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی ابتدائی مرحلے میں  تصدیق میں سہولت فراہم کرتا ہے۔